ضلعی انتظامیہ کا سپیڈ بریکرز کے خلاف کریک ڈائون جاری،نو دیہہ بالا کے علاقوں سے سپیڈ بریکرز کو ہٹا دیا گیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:03

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹائون تھری عبد الولی نے ٹائون تھری انتظامیہ کے انفورسمنٹ آفیسر اقبال خان کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے نو دیہہ بالا کے علاقوں سے پچیس سے زائد سپیڈ بریکرزکو بھاری مشینری سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان سپیڈ بریکرز کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور اکثر مقامات پر ایکسیڈنٹ بھی ہوئے ہیں۔

موقع پر موجود عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو کافی سراہا اور داد دی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں پشاور میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون جاری ہے ۔ انھوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں سپیڈ بریکرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے اور دوبارہ سپیڈ بریکرز بنانے والوں کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu