فیصل آباد،آلودگی کے باعث شہریوں میں سانس ، گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ

بدھ 6 نومبر 2019 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں آلودگی کے باعث ایئر کوالٹی انڈکس انتہائی حد کو چھونے لگا ہے اور اس کی بالائی حد 150سے بڑھنے کے باعث سموگ و فوگ شروع ہونے سے قبل ہی شہریوں میں سانس ، گلے ، پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے،دوسری جانب آلودگی پھیلانے اور دھواں چھوڑنے پر سر بمہر کئے گئے 21 صنعتی یونٹس دوبارہ ڈی سیل کرنے سے بھی آلودگی بڑھنے لگی ہے جس پر شہریوں نے متعلقہ ارباب اختیار سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اس وقت صرف فیصل آباد میں 660 ٹیکسٹائل یونٹ،12 لوہے کی بھٹیاں ،476 اینٹوں کے بھٹے ،16لاکھ 55ہزار سے زائد گاڑیاں، لاکھوں رکشے اور موٹرسائیکل شہر کی فضاء کو آلودہ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں مصروف ہیں مگر چونکہ محکمہ تحفظ ماحولیات کے پاس عملے کی کمی ہے اس لیے وہ آلودگی پھیلانے والوں کے خلا ف بھر پور کاروائی نہیں کر پا رہا، معلومات کے مطابق 80لاکھ سے زائد آباد ی والے اس شہر میں محکمہ تحفظ ماحولیات فیصل آباد کے پاس صرف 6 انسپکٹر، ایک ایئرپوائنٹ اور صرف ایک گاڑی موجود ہے جس کے باعث شہر بھر میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مشکلات درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین ماحولیات نے بتایاکہ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف مئوثر اقدامات نہ ہونے کے باعث فیصل آباد کی فضاء میں معلق زہریلے ذرات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پھیلنے والی بیماریاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور ڈاکٹرز کے کلینکس پر مریضوں کی شرح میں زبر دست اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوںکا کہنا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے یونٹس کو سربمہر کرنے کے بعد فوری ڈی سیل کر دینا کسی صورت درست اقدام نہیں۔انہوںنے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ آلودگی پھیلانے والے ادارے فوری سر بمہر کردیئے جائیں اور انہیں اس وقت تک نہ ڈی سیل کیا جائے جب تک سموگ اور فوگ کا سیزن ختم نہیں ہوجاتا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..