بارش اور سردی سے آزادی مارچ اور دھرنے میں شریک عام کارکنان کی مشکلات بڑھ گئیں،

قائدین سہولیات سے آراستہ کنٹینر، اپنے گھروں اور ہوٹلوں میں مقیم سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے پنڈال میں صفائی، پانی کی نکاسی اور سردی سے متاثرہ کارکنوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مصروف رہے

جمعرات 7 نومبر 2019 14:32

بارش اور سردی سے آزادی مارچ اور دھرنے میں شریک عام کارکنان کی مشکلات بڑھ گئیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) شدید بارش سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے جے یو آئی(ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے میں شریک عام کارکنان کی مشکلات بڑھ گئیں جبکہ قائدین ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کنٹینر، اپنے گھروں اور ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی اور جمعرات کی صبح کی بارش سے کارکنان بارش اور ٹھنڈ سے بچائو کے لئے بے یارو مددگار مارے مارے پھرتے رہے خیمے اور پلاسٹک شیٹیں بھی کار گر ثابت نہ ہوئیں۔

دھرنا انتظامیہ کی جانب سے بارش اور سردی کے حوالے سے کارکنان کیلئے کوئی مناسب انتظامات نہیں کیے گئے جبکہ قائدین کے گھروں اور ہوٹلوں میں قیام کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پنڈال میں بھی موسمی اثرات سے قائدین کو بچانے کے لئے سہولیات سے آراستہ کنٹینرموجود ہے۔

(جاری ہے)

قائدین کو پنڈال میں موجود کارکنوں کی مشکلات کا کوئی لحاظ نہیں ہے اوردھرنے کے شرکاء پرایک ایک رات بھاری گزر رہی ہے اور شرکاء دھرنہ انتظامیہ پر نالاں نظر آئے ہیں۔

بڑی تعداد میں شرکاء قریبی عمارتوں میں پناہ لئے دکھائی دیئے۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے دھرنے کے شرکاء کی مشکلات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کیں جس کے تحت سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے پنڈال میں صفائی اور بارشی پانی کی نکاسی اور سردی سے متاثرہ کارکنوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مصروف رہے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا تاکہ شرکاء دھرنا کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..