امریکا کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان، پروازیںمنسوخ

جمعرات 5 دسمبر 2019 14:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی متعدد ریاستیں گزشتہ روز سے برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ہوائی اڈوں پر متعدد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں اور ٹریفک کا نظام درہم ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات نے ویدر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu