بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 5 دسمبر 2019 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔پنجاب کے اضلاع نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور، اور ملتان میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے سے حد نگاہ کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ سے دھند پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شدید دھند سے حد نگاہ 100میٹر تک رہ گئی اور ٹریفک کی روانی بھی تعطل کا شکار ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم با لائی سندھ (لاڑکانہ، جیکب آباد اور روہڑی ) میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم دن بھر خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 30 تک جا سکتا ہے۔بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا، اسکردو اور اس کے دیگر ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان