میعت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے رکنیت سازی کے اختتام پر کنونیئر کا اجلاس

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) جمیعت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے رکنیت سازی کے اختتام پر کنونیئر کا اجلاس صوبائی کنوئینر مفتی شفیع الدین کے صدارت میں منعقدہوئی اجلاس سے جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی ڈپٹی کنونیئرحاجی عبیداللہ حقانی مرکزی معاون کنونیئر مفتی فداالرحمن ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکنیت سازی کی تکمیل اور ہر ضلع میں ہزاروں پاک شفاف رکن سازی پر تمام اضلاع کے کنوئینروں کومبارکبادیتے ہوئے کہا کہ عوام نے رکنیت سازی میں جمعیت علما اسلام نظریاتی پر جواعتماد کااظہارکیا یہ جماعت کی حقانیت کے دلیل ہے نظریاتی سوچ کی بنیادپر وابستگی بڑی سعادت ہے جمعیت علما اسلام نظریاتی قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے ہر فورم پر مظلوم مسلمانوں پر مظالم اور اور طاغوتی قوتوں کے جبر و استبداد کے خلاف آواز اٹھائی ہیں جمعیت علما اسلام نظریاتی حالات کی تابع نہی نہ اس کے اہداف مفادات اور شخصیات ہے بلکہ ہماری سیاست کا محور ملک میں اسلامی نظام نافذکرنے،عدل وانصاف کابول بالاکرنے اورتمام اقوام کی حقوق کے حصول ہے ہیں اورجاگیرداری مورثی اور نفرتوں کی سیاست کاخاتمہ کے لیے کوشاں ہے نظریاتی اور اسلامی سیاست کوعبادت سمجھ کر ملک میں اسلامی سیاست کررہے ہیں اورتمام اقوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے ہمارے ساتھ شامل ہوکر ملک میں اسلام کی عادلانہ نظام کی نفاذ کے لیے جدوجہد کریں انہوں نے کہاکہ نام نہادمذہب پرستوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اکابرین کی مشن پر سوداباذی کرنے کی کوشش کی اور اکابرین کی جماعت کواپناجاگیر سمجھ کراصولوں کوپامال کئے اور ہر دور میں حکومت سے مفادات لینے کے لیے حصہ رہا آج اقتدار سے دور ہوتے ہی قوم کو مختلف ایجنڈوں سے ورغلایاجارہاہے انہوں نے کہا اہداف کے حصول کے لیے اصولوں کی پاسداری کرنی ہوگی جماعت میں دستوری تقاضوں پر عمل کرنا ہر ورکرزکی ذمہ داری بنتی ہیں انفرادی فیصلوں کے بجائے اجتماعی فیصلوں کو ترقی دینا ہوگا انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام نظریاتی کے منشور اور دستور قران سنت کے عین مطابق ہیں ہمیں اپنے منشوراوردستور گھر گھر اور فرد فردکو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہیں اور جماعت کی پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا اور دعوتی مہم چلانا اپنا فرض سمجھیں بڑے لشکر حق کی دلیل نہیں بعض عناصر اپنی کثرت کو حق سمجھتے ہیں ہر دور میں بڑے بڑے لشکر باطل کی ہوئی ہیں لیکن فتح حق کو ہمیشہ حاصل ہوئی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..