معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومت ایک پیج پر ہیں، میئر کراچی

منگل 10 دسمبر 2019 00:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو بھی عام افراد کی طرح تمام بنیادی سہولیات میسر آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں پاکستان ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر معذور افراد کیلئے کام کرنے والے اداروں کے نمائندے اور پاکستان ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت معذور افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم جسمانی معذوری کا شکار افرادکو درپیش مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ لوگ بغیر کسی سہارے کے خودمختار انداز میں اپنی زندگی گزار سکیں، معذور افراد کو احساس محرومی سے نکال کر انہیں باعزت اور بااختیار زندگی گزارنے کے مواقع مہیا کرنا بہت بڑی نیکی ہے، مجھے آج یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ معذور افراد میں اپنی زندگی کسی سہارے کے بغیر گزارنے کا جذبہ ہے اور وہ اپنے تمام کام خود کررہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ کی کوششوں سے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے بل منظور کر لیا ہے اور توقع ہے کہ قومی اسمبلی بھی جلد ہی اس بل کو منظور کر لے گی جس کے بعد معذور افراد اپنے لئے خود قانون سازی کر سکیں گے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ معذور افراد کے لئے اسپیشل افراد کا لفظ استعمال کیا جائے۔ ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ بہت سارے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیوں اتنی محنت کررہی ہیں آیا آپ کا کوئی بچہ معذور ہے مگر میرے گھر میں کوئی معذور نہیں اور میں نے ایک بچہ گود لیا ہے، بہت جلد معذور افراد کے لئے صوبائی و قومی اسمبلی کے رکن کے کوٹہ کا تعین ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان