گ* امن کی بحالی کے بعد پاکستان سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، ڈاکٹر امجد علی

-آئندہ چند سالوں میں یہاں سیاحوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پرکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،صوبائی وزیرمعدنیات

اتوار 15 دسمبر 2019 18:50

ذ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ امن کی بحالی کے بعد پاکستان ایک مرتبہ پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے اور ائندہ چند سالوں میں یہاں آنے والے سیاحوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات سمیت ضلع سوات میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

سوات غالیگے میں بائی پاس روڈ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی امن کی بحالی ہے، امن کے ساتھ صوبے میں غیر یقینی صورتحال ختم ہوئی ہے، اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر ہوئی ہے، اور وہاں اب ہر وقت ڈاکٹروں کی موجودگی کو ممکن بنایا گیا ہے، جس سے غریب عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے، اسکول سے لیکر یونیورسٹیز تک تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاگیا، جس سے والدین کا سرکاری اسکولوں پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔

وزیر معدنیات نے کہا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی میں انفرسٹرکچر بنیادی کردار ادا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر پر کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں میں نوکریاں تک برائے فروخت ہوتی تھی، تاہم تحریک انصاف کی حکومت میں میرٹ اور شفافیت سے تمام امور نمٹائے جار ہے ہیں، جس سے عوام کا صوبائی حکومت اور اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہی

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان