’’جرمنی ڈوموٹیکس ‘‘نمائش میں پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات خریداروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب

پاکستانی وفد نے درآمد کنندگان او رمندوبین سے ملاقاتیں کر کے پاکستان میں ترقی کے رجحان اور دورے کی دعوت بھی دی

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) جرمنی میں منعقدہ عالمی نمائش ’’ ڈومو ٹیکس ‘‘ میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات کے سٹالز اپنے اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائنوں کی وجہ سے دنیا بھر سے آنے والے خریداروں اور مندوبین کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہے ، مختلف ممالک کے درآمد کنندگان او رمندوبین سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستان میں ترقی کے رجحان اور دورے کی دعوت بھی دی ہے ۔

جرمنی میںمنعقدہ ’’ ڈومو ٹیکس ‘‘ نمائش میں شریک پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیلیفون پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر کو نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے سٹالز پر وزیٹرز کے رجحان کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سینئر ممبر ریاض احمد ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سابق چیئر پرسن سعید خان ، میجر (ر) اختر نذیر ،محمد اکبر ملک اوردیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کو اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائنوں کی وجہ سے روایتی حریف بھارت سمیت دیگر ممالک پر سبقت حاصل رہی اور پاکستانی مصنوعات کو انتہائی پسند کیا گیا جس سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔ چیئرمین اسلم طاہر نے کہاکہ غیر ملکی خریداروںاور مندوبین سے زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں کر کے انہیں پاکستان میںکارپٹ انڈسٹری کی مصنوعات کے معیار سے آگاہ کرنے سمیت پاکستان میںہونے والی معاشی ترقی کے رجحان سے بھی آگاہ کیا جائے اور مستقبل میں روابط کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے باہمی طور پر میکنزم بنانے پر بات کی جائے۔

انہوںنے کہا کہ اس طرح کی نمائشیںنہ صرف پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کا موثر ذریعہ ہیں بلکہ اس کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے درآمد کنندگان سے ملاقاتوں کے ذریعے روابط بڑھانے کا بھی موقع ملتا ہے او رموجودہ حالات میں ہماری معیشت کو اسی طرز کی سر گرمیوں کی اشد ضرورت ہے ۔نمائش میں شرکت کرنے والا وفد پاکستان واپسی پر دورے کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرکے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کرے گا اور شرکاء کو ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت میں نئے رجحانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز