ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے تحت کل کراچی میں بونداباندی کا امکان

منگل 12 مئی 2020 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے تحت 13 مئی کو کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کی گئی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو ملک میں مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگا جس کے جمعرات تک ملک کے بالائی حصوں پر موجود رہنے کا امکان ہے، مذکورہ سسٹم کے تحت کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے سسٹم کی وجہ تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ 13 اور 14 مئی کے درمیان شہر میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu