فیصل ۱ٓباد میں کورونا قابو میں ۱ٓنے لگا،جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد، الائیڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی،

چند روز پہلے تک مریضوں سے بھرے ہوئے ہسپتالوں میں سینکڑوں بیڈ خالی ہوگئے،اموات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئیں،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

منگل 7 جولائی 2020 16:31

فیصل ۱ٓباد میں کورونا قابو میں ۱ٓنے لگا،جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد، الائیڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) :فیصل ۱ٓباد میں کورونا قابو میں ۱ٓنے لگاہے اورجنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد، الائیڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال ودیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ کورونا سمارٹ لاک ڈائون اور انتظامیہ کے بہترین حفاظتی انتظامات سمیت شہریوںکے تعاون کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہونے لگی ہے جس کے باعث چند روز پہلے تک مریضوں سے بھرے ہوئے ہسپتالوں میں سینکڑوں بیڈ خالی ہوگئے ہیں اور شرح اموات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد کے چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد سپرانے منگل کے روز اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فیصل ۱ٓباد میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے حوالے سے بہت بہتر صورتحال دیکھنے میں ۱ٓرہی ہے اور فیصل ۱ٓباد کے ہسپتالوںمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہوتے ہوئے نصف کے قریب رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی دیکھنے میں ۱ٓئی ہے اور مذکورہ تینوں ہسپتالوں کے نصف سے زائد بیڈ خالی اور کورونا کیلئے مخصوص کئی وارڈز بھی بند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل ۱ٓباد میں ابھی بھی کورونا کے 150 سے زائدمزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش موجود ہے اسی طرح کورونا سنٹر جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد میں تقریباً 70 بیڈز خالی پڑے ہیں جبکہ سول ہسپتال میں بھی 120مزید مریضوں کے داخلے کے انتظامات موجود ہیں نیز اس وقت سول ہسپتال میںصرف 25 مریض موجود ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کا کہنا ہے کہ مریضوںکی تعداد میں واضح کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دبائو اب بہت کم ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر فیصل ۱ٓباد میں صرف کورونا وائرس کے مریضوںکیلئے مخصوص کئے گئے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام ۱ٓباد کو دیکھا جو ئے تو اس میںمنگل کے روز تک کورونا کے کل صرف 33 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17 مثبت اور 16 مریض مشتبہ ہیںجبکہ زیر علاج مریضوں میں سے 3 مریض تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیںجن کی زندگی بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کی جارہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش