مظفرگڑھ، حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، زاہد اختر زمان

منگل 7 جولائی 2020 17:34

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، بالخصوص کورونا کی وبا سے بچاؤ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے جس جذبے اور ہمت سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے علاوہ جنوبی پنجاب کی عوام کو معیاری تعلیم کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات جن میں زراعت، صنعت اور بہتر انفراسٹکچر کا قیام شامل ہیں کیلئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے جلد ہی تمام شعبہ جات میں بہتر نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کیلئے 113ایکٹر زمین مختص ہے، ہسپتال کو 1ہزار بستر تک بڑھایا جائے گا، اس میں 500طلبائ و طالبات کیلئے میڈیکل کالج، 200طالبات کیلئے نرسنگ سکول، 200طلباء کیلئے پیرامیڈیکل کی تعلیم سمیت رہائشی کالونی اور مسجد کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران 1ارب 11کروڑ29لاکھ97ہزار روپے خرچ کئے گئے اور 1لاکھ 29ہزار 622مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وباء کیلئے ہسپتال کی پرانی عمارت مختص ہے، جہاں 905افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 551مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، 302مریضوں کو مکمل علاج کیا گیا اور28مریض انتقال کرگئے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں پی سی آر لیب قائم کردی ہے جو جلد کام شروع کردے گی جہاں روزانہ 300مریضوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتا ب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی عظمت اللہ گرمانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمدشہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان