پا کستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی مرکزی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 15 اگست 2020 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پا کستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی مرکزی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مئیر حیدرآباد سید طیب حسین ،میونسپل کمشنر انیس احمد دستی ،اراکین کونسل ،عمران بشیر، اقبال آرائیں ،ندیم سراج ،ہارون قریشی ،عبد الحق ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر عابد ساند ،عرفان قریشی ،اقلیتی کو نسلرز رومس بھٹی ،مہاویر ،بلدیہ اعلیٰ کے افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 14اگست کا دن ہمارے لئے نعمت خدواند ی سے کم نہیں ہے ،آج کا دن ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمرہے انہوںنے کہا قیام پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکالا جائے تاکہ بندگان خدا اپنی زندگی آزادی سے گزار سکیں اور اسی مقصد کیلئے نہ صرف لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑے بلکہ مائوں بہنوںکو بھی اپنی عصمتوں کی قربان کرنا پڑیں انہوں نے کہا کہ کسی نے جان تو کسی نے عزت اور کسی نے مال اور گھر بار سب کچھ اس راہ میں لٹایا اوران سب کا مطمع نظر صرف اور صرف مسلمانان برصغیر کیلئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن کا حصول تھا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعائی نے پاکستانی قوم کو خداداصلا حیتوں سے نواز ہے اگر ہم اپنی صلا حیتوں کو درست سمت میں استعمال کریں تو ہم اپنے وطن اور قوم کو دنیا کی تر قیافتہ اقوام کے ساتھ کھڑ ا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن اور اس آزادی کی کے لئے آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے اپنی تما متر تو انا ئیاں بر وئے کار لائیں گے اور اس کی حفا ظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بعد ازاں مئیر سید طیب حسین نے میونسپل کمشنر انیس احمد دستی کے ہمراہ پاکستان کی 73ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ،علاوہ ازیں تحصیل آفس میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مئیر سیدطیب حسین اور بلدیہ کے افسران اور ملازمین شریک تھے تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کیک کاٹا گیا اور نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی عقیدت و محبت اور جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا جبکہ 13اور 14اگست کی درمیانی شب بھی رات 12بجے بلدیہ کی جانب سے بے بی افضاء پارک شاہین کمپلیکس پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مئیر حیدرآباد سید طیب حسین ، رکن قومی اسمبلی صابر حسین قائم خانی، رکن سندھ اسمبلی ندیم صدیقی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈسٹرکٹ عہدیداران ، بلدیہ کے افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان