پنجاب حکومت نے طلبہ کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘45لاکھ طلبہ بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیئے گئے‘ کورونا کے باعث تمام بورڈ زامتحانات منسوخ ، نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری

صوبہ کے تمام بورڈز کو سپیشل امتحانات کے انعقاد کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں‘مدارس کے طلبہ کو بھی سپیشل امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نعیم غوث

اتوار 20 ستمبر 2020 18:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت نے طلبہ کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘45لاکھ طلبہ بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیئے گئے‘ کورونا کے باعث تمام بورڈ زامتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے، نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45 لاکھ طلبہ کو اگلی جماعتوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نویں اور گیارہویں کے طلبا 2021 میں صرف دہم اور بارہویں کا امتحان دیں گے، امتحان میں حاصل کردہ نمبرز دگنا کردیئے جائیں گے، نویں کے فیل امتحان کے نمبرز میٹرک میں حاصل ہونیوالے تناسب سے لگائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں میں ترقی پانے والے طلبا کو گزشتہ سال گیارہویں کے نمبرز دگنا کئے جائیں گے، نمبرز بہتر بنانے کیلئے امتحان دینے والے طلبہ کو پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں سے حاصل ہونیوالے زیادہ نمبرز لگائے جائیں گے، 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاسنگ نمبرز دیئے جائیں گے، پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز تمام طلبہ کو یکساں جبکہ 50 فیصد تھیوری کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سپیشل کیٹیگری کے طلبہ سے کوویڈ سپیشل امتحان لیا جائے گا، لیکن اس کیلئے طلبہ کو تحریری درخواست دینا ہو گی، جو طلبہ امتحان نہ دینا چاہیں انہیں 3 فیصد نمبرز اضافی دیئے جائیں گے، تمام رزلٹ کارڈز پر تحریر کیا جائے گا کہ یہ نتائج کوویڈ کے باعث خصوصی فیصلے اور حالات میں اندازہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ طلبہ کیلئے پروموشن پالیسی جاری، طلبہ کو فرسٹ ایئر کے نمبروں کی بنیاد پر سیکنڈ ایئر کے نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا، فرسٹ ایئر میں فیل ہونیوالے طلبہ کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی، سپیشل کیٹیگری میں شامل طلبہ کیلئے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز طلبہ کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی، جس کے سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبہ کو بھی فرسٹ ائیر کی بنیاد پر نمبرز دے کرپاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ایئر کا امتحان میں شرکت نہیں کر سکے، ان طلبہ کو فرسٹ ائیر کے برابر نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا جبکہ 2020ء میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبہ کو اوسطاً نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔

پالیسی دستاویز کے مطابق فرسٹ ائیر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نعیم غوث نے اے پی پی کو بتایا کہ صوبہ کے تمام بورڈز کو سپیشل امتحانات کے انعقاد کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاہم سپیشل امتحانات کیلئے چارکیٹیگریز تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کیٹیگریز میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے امیدوار سپیشل امتحان دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مدارس کے طلبہ کیلئے بھی سپیشل امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان