کراچی :بارش کے بعد موسم خوشگوار، 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

پیر 3 مارچ 2014 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں صبح سویرے بادلوں نے ڈیرے ڈالے اور خوب جم کر برسے، جس کے بعد شہر کا موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔

ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، سہراب گوٹھ، گورنگی اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں تیزبارش ہوئی جس کے بعد ان علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ اولڈ سٹی ایریا، صدر سمیت شہر کے مختلف علاقوں بارش کے بعدبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب دھابیجی میں واٹربورڈ کی تنصیبات کی بجلی معطل ہوگئی ،جس سے 19 پمپنگ اسٹیشنیں بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

حب ڈیم سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی فراہمی پہلے ہی بند ہے اورپانی کی کمی کی وجہ سے ناغہ کا نظام نافذ ہے۔ ناظم آباد ایف بی ایریا اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس پر 20 ملی میٹر، لانڈھی 17 اور گلستان جوہر 12.6 ملی میٹر ،جناح ٹرمینل 12 ، ناظم آباد 6.5 اور اولڈ ٹرمینل 11 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ، جبکہ گلشن حدید 4 اور بیس مسرور پرایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ مین آبزرویٹری کے مطابق شہر میں 11 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..