ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے سے برفباری جاری، سردی میں اضافہ

منگل 4 مارچ 2014 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) ملک کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔گلگت بلتستان کے ضلع غذرکے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے ،میدانی علاقوں میں موسم ابرآلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سرد موسم کے باعث مختلف موسمی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں،ایبٹ آباد، حویلیاں، مانسہرہ اور ہری پور میں موسلا دھار بارش اور وادیء کاغان ،نتھیاگلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

بارش اور برفباری سے ایک بار پھر موسم مزید سرد ہوگیا ، برف باری کے باعث رابطہ سڑکوں سے برف نہیں ہٹا جاسکی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

لکڑ ی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔پنجاب اورسندھ کے کئی شہروں میں موسم بہار کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں، جس سے سردی بڑھ گئی دوسری جانب قبائلی علاقوں میں بھی برفباری کے بعد ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی