لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا سے معطل تدریسی سلسلہ بحال ہوگیا

پیر 18 جنوری 2021 18:02

لاہور۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2021ء) :لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے، پہلے مرحلے میں کورونا ایس او پیز کے مطابق نہم سے بارہویں جماعت کے طلبا سکول و کالج آئے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے معطل تدریسی سلسلہ پھر سے بحال ہوگیا، نہم تا بارہویں جماعت تک سکول کالج کھل گئے۔

(جاری ہے)

50 فیصد حاضری ماسک ،سماجی فاصلہ اور سینیٹائزرز کی پابندی لاگو ہوگی،تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور،کراچی،پشاور،مردان، فیصل آباد،سرگودھا، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بند سکولوں کو کھول دیا گیا، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد صوبہ بھر میں 40 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات پیر کے روز سکول و کالج آئے۔

پہلے مرحلے میں نہم سے بارہویں جماعت کے طلبا سکول آئے۔ لاہور میں 6 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات سکول و کالج آئیں گے۔ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان میں 1800 طلبا و طالبات سکول آئے ۔ پہلے روز کریسنٹ سکول کا 9 سو طلبا سکول و کالج آئے۔لاہور کے سرکاری سکولوں نہم سے بارہویں تک کے اڑھائی لاکھ بچوں کی نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبایکم فروری سے سکول آئیں گے جبکہ جامعات کو بھی یکم فروری سے کھول دیا جائے

Browse Latest Weather News in Urdu