ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے

گھروں میں فاقے پڑنے لگے ، بے روزگار افراد کا حکومت سے اپیل و ان کے کاروبار سے پابندی ہٹانے کی دُھائی دینے لگے

بدھ 27 جنوری 2021 00:05

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ، گھروں میں فاقے پڑنے لگے ، بے روزگار افراد کا حکومت سے اپیل و ان کے کاروبار سے پابندی ہٹانے کی دُھائی دینے لگے ، بلوچستان میں کوئی ذریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت کا طوفان امڈآ نے لگا ہے ،بلوچستان میں پہلے سے ہی غربت و پسماندگی کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم حالیہ دنوں میںایرانی ڈیزل اور پیٹرول پر پابندی لگنے سے پورے ریجن میں غربت و بے روزگاری نے ڈیرے ڈال رکھی ہے ، ہزاروں خاندان بے روزگار ہوگئے ہیں ، بے روزگار افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں بچا ہے ، وہ انتہائی مشقت کے ساتھ ومحنت کے ساتھ اس کاروبار سے وابستہ رہ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے اور دو وقت کی روٹی حاصل کرتے تھے تاہم حکومت نے ایک ہی حکم نامے کے تحت ان کے روزگار پر پابندی عائد کرکے ان کی زندگی مذید تلخ بنا دی ہے ، ایک تو حکومت سے ہم مایوس ہیں ،ہمارے پاس ذریعہ معاش کچھ بھی نہیں ہے بلوچستان میں کالے پہاڑ اور گھٹا ٹو پ اندھیرے ہیں ، روزگار ایک ذریعہ بھی نہیں ہے کہ انسان ایک جگہ سے مایوس ہوا تو دوسری جگہ مصروف رہے ، ہمیں بلاوجہ حکومت نے گھر میں بٹھا دیا ہے ، اب نہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرسکیں گے ، نہ کہ دو وقت روٹی حاصل کر پائیں گے ، حکومت ہم پر رحم کھائے اور ہمارے روزگار سے پابندی ہٹا دے ، اور ہمارے روزگار سے پابندی ہٹا دے تاکہ ہم پھر اپنی محنت و مشقت میں لگ جائیں اور اپنے بچوں کے لئے دوقت کی روٹی کما سکیں ، اگر حکومت ہماری فریاد ہیں سنتی ہے تو ہماری خود کشی کا انتظار کرے اور ہمارے بچوں کے بھوک سے مرنے کی خبر کامنتظر رہے مذید ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..