گرمی کی شدت برقرار،ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آگ برساتار ہا، لاڑکانہ میں پارے نے نصف سنچری مکمل کر لی

جمعہ 6 جون 2014 19:59

گرمی کی شدت برقرار،ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آگ برساتار ہا، لاڑکانہ میں پارے نے نصف سنچری مکمل کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آج بھی آنکھیں دکھاتا رہا۔ لاڑکانہ میں پارے نے نصف سنچری مکمل کر لی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کو صرف بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویڑن۔

بالائی سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد ڈویڑن سبی ڈویڑن اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49، بھکر، نور پور تھل، تربت، روہڑی، سبی، سکھر اور موہنجوداڑو 48، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، حیدر آباد، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد اور شور کوٹ 47، لاہور، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال اور خان پور 46، میر پور خاص، مٹھی، فیصل آباد، ملتان، منڈی بہائالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چھور، جوہر آباد، قصور، سرگودھا اور دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام اباد اور مظفر آباد میں میں درجہ حرارت 41، کوئٹہ 36 اور گلگت میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان