پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں‘ ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن

جمعرات 3 جولائی 2014 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی پھوٹنے کا خطرہ ہوسکتا ہے لہذا تمام سرکاری محکمے اور عوام ہوشیار ہو جائیں اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی تمام ممکنہ جگہوں کو تلف کریں ، ڈینگی کا خاتمہ مشترکہ کوششوں ہی سے ممکن ہے کیونکہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے لہٰذا ہر فرد اور ہر سرکاری محکمے کو ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری تندہی سے ادا کرنی چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل نے اسسٹنٹ کمشنرکینٹ آفس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کینٹ ٹاؤن کے اینٹی ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے سی کینٹ راؤ افتخار ،ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ آصف اقبال، محکمہ تعلیم ، صحت ، کوآپریٹو ، فشریز ، ڈی ایچ اے ، انٹامالوجسٹ ، چیف سینٹری انسپکٹرز، لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے انوائرمنٹ انسپکٹرزو دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نعمان جمیل نے کہا کہ حالیہ پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے گزشتہ سال کے لائحہ عمل کو مدنظر رکھ کر باہمی رابطے مضبوط بنائیں ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا سرویلنس کے علاوہ ڈینگی کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ریگولیشن پر عمل درآمد نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب انہی امکانات کے پیش نظرہفتہ صفائی منا رہی ہے جس کے تحت تمام ادارے اپنے فرائض منصبی بھرپور طور پر انجام دیتے ہوئے بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور سوئپنگ سرگرمیاں باقاعدگی سے بلاناغہ جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ہنگامی بنیادوں پر اپنے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیں اور انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اپنی عائد ذمہ داریوں کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے، لاہور کنٹونمنٹ اوروالٹن کنٹونمنٹ کے علاقوں میں صفائی کا طریقہ کار مزید موثر بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی بنائیں اور ان علاقوں میں گندگی کے پھیلاؤ کے روک تمام کیلئے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ اجلاس میں تمام محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات