گلگت بلتستان میں کئی روز سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 13:15

اسکردو/لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) گلگت بلتستان میں کئی روز سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں غذر اور گردونواح میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

گوجال کے علاقے غلکین میں گلیشیر کے پانی کا رخ تبدیل ہو نے سے شاہراہ قراقرم کا ایک کلومیٹر کا حصہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث پاک چین تجارت بھی اکیس روز بھی بند رہی ۔شاہراہ قراقرم کی بندش کے خلاف شہریوں نے گوجال میں دھرنا دیا ادھرپنجاب میں جھنگ،گوجرہ ،چیچہ وطنی اورساہیوال میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ45، مری43، مظفر آباد37، گڑھی دوپٹہ24، بالاکوٹ19، ڈی جی خان16، ایبٹ آباد13، بہاولپور(ایئر پورٹ 13، سٹی07) ،استور11، کالام09، ہنزہ08،بونجی06، لوئر دیر04،سکردو، پاراچنار، پٹن، بارکھان، سیدو شریف، گوپس03،گلگت ،گوجرانوالہ02،راولاکوٹ اورچلاس میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطورب رہے گا۔

تاہم کشمیر،خیبر پختونخواہ، اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت روہڑی اور دادو میں 43ڈ گری سینٹی گریڈریکارکیاگیا۔جبکہ شہیدبینظیر آباد،موہنجودڑو،سکھر،پڈعیدن42،رحیم یار خان، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا