گرمی کے مارے عوام کی دعائیں رنگ لےآئیں، مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ شروع

بدھ 16 جولائی 2014 15:10

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ ہوگیا ہے جس نے گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر صبح سے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جرواں شہر راولپنڈی میں سحری کے وقت تیز ہوائیں چلیں پھر کھل کر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

راولپنڈی میں چاکرہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی چند ایک مقامات پر بھی آج کھل کر مینہ برس رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم جمعے تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا باعث بنے گا۔ اس کے تحت بالائی علاقوں اور میدانی پنجاب کے علاوہ شمالی اور مشرقی صوبہ سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ دو روز تک موسم ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ دو روز میں ان علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان نہیں۔ بارشوں کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری، اور زیریں علاقوں میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات