کوئٹہ، بر قی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

جمعرات 29 جولائی 2021 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق 132کے وی سبی۔ ڈھاڈرٹرانسمیشن لائن پر یکم اگست کو صبح6بجے سے شام 6بجے تک ضروری نوعیت کا کام کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث تقریباً80سے 90میگاواٹ برقی قلت پیداہوجائے گی جسے مختلف علاقوںمیں لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم مذکور لائن کی بند ش سے 132KVبھاگ گرڈاسٹیشن سے بھی صبح 6بجے سے شام 6بج تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔کیسکونے زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu