حیدرآباد میں باران رحمت کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، لوگ خوشی سے جوم اُٹھے

جمعہ 25 جولائی 2014 20:40

حیدرآباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) حیدرآباد جمعرات کی شب سے شروع ہونیو الی باران رحمت کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، لوگ خوشی سے جوم اُٹھے ، منچلے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے، جبکہ جمعرات کی رات ہونے والی بارش جمعہ کی رات گئے تک جاری رہی جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بلدیاتی اداروں اور ضلعی حکومت کا پول کھل گیا ، بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی حیسکو کی جانب سے بجلی بند کردی گئی، سارا دن وقفے وقفے سے بجلی بند ہوتی رہی ، حیدرآبا دکے گنجان آباد علاقے پھلیلی پریٹ آباد، گجراتی پاڑہ، فقیر کاپڑ، کلاتھ مارکیٹ، نیوچالی، فردوس کالونی، ہالاناکہ، گئوشالہ ، لیاقت کالونی ، الوحید کالونی، امریکن کوارٹر ، سبزی منڈی ، ریلوے کالونی ، مکرانی پاڑہ سمیت حیدرآباد ،لطیف آباد اور قاسم آباد کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ، سب سے زیادہ صورتحال قاسم آباد میں خراب ہوئی جہاں علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر گیا ، واسا کا نکاسی آب کا نظام مکمل طورپر بیٹھ گیا جس کے باعث لاکھوں کی آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

اُدھر حیدرآباد کے 90فیصد علاقوں میں جمعہ کی صبح 4بجے بجلی بند ہوئی جو دوپہر 1بجے بحال ہوسکی اس کے بعد سے بھی سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بارش کے باعث بازاروں میں سناٹا چھاگیا اور عید کی خریداری متاثر ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا