تباہی سرکار ملک پر عذاب بن کر مسلط ہو گئی ہے،امجد حسین ایڈووکیٹ

تبدیلی کا عفریت غریب عوام کو نگل رہا ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سبب کمر توڑ مہنگائی کی بدترین لہر نے غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید ختم کر دی ہے،صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

پیر 25 اکتوبر 2021 23:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی قیادت کے علاہ سابق امیدواروں اور سابق عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ تبدیلی کا عفریت غریب عوام کو نگل رہا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سبب کمر توڑ مہنگائی کی بدترین لہر نے غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید ختم کر دی ہے۔ تاریخ کی بلند ترین مہنگائی سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ غربت ختم کرنے کے دعوے داروں نے غریبوں کو ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ تباہی سرکار ملک پر عذاب بن کر مسلط ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی بدترین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

اگر مہنگائی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو خدانخواستہ خودکشیوں اور لاقانونیت کی شکل میں کوئی انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی احتجاج کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی قیادت کی ہدایت پر 29 اکتوبر بعد از نماز جمعہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا. صوبائی صدر و قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے اس حوالے سے تمام سابقہ ضلعی عہدیداران اور تمام ذیلی تنظیموں کے سابقہ عہدیداران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ بھرپور اور پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام ضلعی عہدیداران کے امیدواروں، ذیلی تنظیموں کے امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز مل کر وفاقی اور صوبائی حکومت کی غریب کش پالیسیوں اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔ اجلاس میں کونسل انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد موسی، سینئر نائب صدر جمیل احمد، محمد علی اختر، آفتاب حیدر اور صوبائی سکریٹری اطلاعات و رکن گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش کے علاہ کونسل کے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان