موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،واسا کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا ،

نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ،ٹریفک کا نظام متاثر ،لیسکو کے100کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے

پیر 1 ستمبر 2014 20:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،لاہور میں ہونے والی بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا ، نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جسکی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ،لیسکو کے 100کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔سوموار کے روز لاہور میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے حبس ختم ہو نے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

لاہور میں ہونیوالی موسلا ر دھار بارش نے جل تھل کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ موسم کی حالیہ تبدیلی اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے رواں ہفتے جاری رہے گا۔ بارش کی وجہ سے لکشمی چوک‘ کوپر روڈ‘ راوی روڈ ‘ ڈیوٹی فری شاپ‘ دوموریہ پل‘وارث روڈ ‘ ریلوے اسٹیڈیم ‘ محمد نگر سمیت نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جبکہ شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے ٹریفک کا بہاؤ میں خلل آیا ۔

(جاری ہے)

موسلادھار بارش نے واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی اور پیشگی انتظامات کے دعوؤں کے باوجود بارش ہونے کے کئی گھنٹے بعد تک بھی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی ۔ایم ڈی واسا سمیت دیگر افسران بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔لاہور میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور اطلاعات کے مطابق لیسکو کے 100کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے جسکی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم لیسکو کے عملے نے بارش کا سلسلہ رکنے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی بحال کی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا