کوہاٹ ڈویژن کے طول و عرض میں بارش اور میدانی و پہاڑی علاقوں پر شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:55

کوہاٹ ڈویژن کے طول و عرض میں بارش اور میدانی و پہاڑی علاقوں پر شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) کوہاٹ ڈویژن کے طول و عرض میں بارش اور قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں میدانی و پہاڑی علاقوں پر شدید برفباری کے باعث وادی کوہاٹ میں موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ہے اور سردی کی شدت میںاضافہ ہوگیا ہے۔ جمعہ کی شام سے ڈویژن کے پیشتر علاقوں بشمول کوہاٹ‘ درہ آدم خیل‘ بانڈہ داؤدشاہ‘ کرک‘ ہنگو اور دیگر دورافتادہ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو رات بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔

اس دوران قبائلی اضلاع اورکزئی کے پہاڑی علاقوں ڈبوری‘ سمانہ‘ مشتی میلہ‘فیروزخیل اورماموں زئی سمیت متعدد دیگر علاقوں میں برفباری جاری رہی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بندہوگئیں تاہم ریسکیو 1122 نے فوری کاروائی کرکے سڑکوں پر برف کو ہٹانے کی کوششیں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ادھرقبائلی ضلع کرم میں بھی کوہ سفید سمیت صدر مقام پارہ چنار اور دیگر میدانی و پہاڑی علاقوں پر شدید برفباری جاری رہی جس کے باعث پورے علاقہ برف سے ڈھک گیا اور برف کی سفید چادر اٴْوڑھ لی۔

بارش اور برفباری کی وجہ سے وادی کوہاٹ میں موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے اور سردی بڑھ گئی ہے۔قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے جہاں کم از کم درجہ حرارت منفی3 (- ) اور زیادہ سے زیادہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوہاٹ میں کم از کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ ہفتہ کی رات تھم کر آج اتوار کے روزمطلع زیادہ تر صاف رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز