چاند نظرنہیں آیا ،یکم ذوالحج(کل) ہفتہ اورعیدالاضحی6اکتوبر( پیر) کو ہوگی ،مفتی منیب الرحمن ،

ملک بھر میں کسی جگہ سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم ذوالحج (کل)ہفتہ اور عیدالاضحی 6اکتوبر بروز پیر ہوگی ۔دریں اثنا جمعرات کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت میٹ کمپلیکس ،محکمہٴ موسمیات ،کراچی میں منعقد ہوا ،زونل کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے ۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد ابراہیم قادری، قاری محمد حنیف جالندھری،مولانا عبید اللہ پنہور ،اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری،مفتی عبدالقوی،حافظ عبدالمالک بروہی، مولانا قاری عبدالعزیز اشعر،قاری عبدالرشید الازہری ، قاری سید اختر شاہ،مولاناسید خالد محمودندیم،مولانا محمد ظفر سعیدی،مولانا محبوب علی سہتو ، آغاگوہرعلی،پیرسید شاہدعلی جیلانی اورزونل کمیٹی کے ارکان مولانا محمداسددیوبندی، مفتی سید صابرحسین،مولانا محمدصابرنورانی،مولانا نذیر احمدنعیمی ،مفتی منیر احمد طارق نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈائرکٹر جنرل وزارتِ مذہبی امور جناب منظور احمدخیری نے اہتمام اور رابطہ کار کے فرائض انجام دیئے۔ محکمہٴ موسمیات کے چیف میٹریالوجسٹ توصیف عالم ، سپارکو کے چیف منیجر اسپیس غلام مرتضیٰ نے فنی معاونت کی ۔ محکمہٴ موسمیات نے اجلاس کے انعقاد کے لئے انتظامی سہولتیں فراہم کیں ۔ملک بھر میں کسی جگہ سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمہٴ موسمیات کے تقریباً 50مراکز ،تمام زونل کمیٹیوں اورجامعة الرشید شعبہٴ فلکیات کے تقریباًچالیس مراکز سے عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں،لہٰذااتفاقِ رائے سے فیصلہ کیاگیاکہ یکم ذوالحجہ 1435بروز ہفتہ 27ستمبر 2014کو ہوگی اورعیدالاضحی بروز پیر06اکتوبر کو ہوگی۔

اگلی شب اگر چاند بڑانظر آئے ،تو قیاس آرائی کی ضرورت نہیں،شرعی ،سائنسی اور فلکیاتی اعتبارسے وہ چاند یکم ذوالحجہ ہی کا ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا