لکی مروت ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

منگل 17 مئی 2022 20:11

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) لکی مروت کے علاقے آگری خانزاد خیل ڈگر کلے کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ غزنی خیل میں تعینات کانسٹیبلز زبیراور لطف الرحمن کی گورنمنٹ ہائی سکول جابو خیل میں قائم میٹرک امتحانی مرکز پر سیکورٹی ڈیوٹی تھی، منگل کے روز پرچہ ختم ہونے کے بعد وہ موٹر سائیکل پر تھانے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر خالق حقیقی سے جاملے ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ شہید کانسٹیبلز کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی منتقل کردی گئیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu