ملک میں جاری بے تحاشا مہنگائی سے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں ،اختر گل مندوخیل

منگل 17 مئی 2022 20:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ریٹائرڈ ملازمین کے صوبائی رہنما اختر گل مندوخیل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں 10 فیصلہ اضافے کا اعلان کیا جبکہ صوبہ پنجاب اور وفاقی ریٹائرڈ ملازمین کے دس فیصد اضافے کا باقاعدہ طور نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے وزیراعظم کا اعلان کوہوا میں اڑا دیا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جس سے ریٹائرڈ ملازمین میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا اور وزیراعظم کی جانب پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن میں تاخیری حربے استعمال کرنا باعث افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بے تحاشا مہنگائی سے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں دوسری جانب صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی اور ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بینویلنٹ فنڈز کی یکمشت ادائیگی کا پراسیسنگ بھی سست روی کا شکار ہے کمیٹی ممبران کے سہہ ماہی میٹنگ میں عدم شرکت سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین بینویلنٹ فنڈز کے حصول سے محروم ہیں جو حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو سے پرزور اپیل کی کہ پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دی جائے اور بینویلنٹ فنڈز کے حصول میں کھڑی رکاوٹ کو دور کرکے کمیٹی ممبران کو میٹنگ کرانے کا پابند بنایا جائے اور بینویلنٹ فنڈز کی عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لیں بصورت دیگر سرکاری ریٹائرڈ ملازمین سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان