فیصل آباد ،ملک کے تیسرے بڑے شہر کے رہائشی علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کابحران شروع ہو گیا

پیر 10 نومبر 2014 14:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) ملک کے تیسرے بڑے شہر کے رہائشی علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کابحران شروع ہو گیا ، شہر کی مختلف آبادیوں میں گھریلو صارفین گیس کی طویل بندش اور کم پر یشر سے سخت پریشان ، صبح کے وقت سکول اور دفترجانے والوں کے لئے ناشتہ اورکھانوں کی تیاری بھی محال ، بازاری کھانوں سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

10نومبر 2014ء کے مطابق فیصل آباد شہر میں سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ سرید بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے ، رہائشی علاقوں مدن پورہ،رضا آباد ،غلام محمد آباد، ولی پورہ، لیاقت آباد ،جھنگ روڈ، سمن آباد ،طارق آباد،جھنگ بازار کے گردو نواح میں بھی گھریلو صارفین سوئی گیس کی طویل بندش اور کم پریشر کے باعث شدید پریشان ہیں ، خواتین کے لئے کھانا پکانا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے ، فیصل آباد شہر کی کوئی علاقوں میں سوئی گیس کی طویل بندش اور کم پریشر کے مسئلہ کی جانب حکام بالا کی توجہ مبذول کروانے کیلئے احتجاجی مظاہرہے بھی ہو چکے ہیں مگر لوگوں کے بار بار دہائی دینے کے باوجود شہر کے رہائشی علاقوں میں لوگوں کو کھانوں کی تیاری کے لئے سوئی گیس دستیاب نہ ہے ، سوئی گیس کے بد ترین بحران کے باعث گھروں میں کھانا اور روٹیاں پکانا نا ممکنات میں شامل ہوتا جارہا ہے اور لوگ ہوٹلوں سے کھانا منگواکر کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں ، بازاری کھانے لوگوں کی جیبوں کو خالی کرنے کے ساتھ انہیں پیٹ کے امراض میں بھی مبتلا کر رہے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان نے خریداروں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کھانوں کی ناقص تیاری اور قیمتوں میں اضافے کو معمول بنا لیا ہے ، بازاری کھانے بھی اکثر اوقات وقت نہیں ملتے اور بالخصوص لوگوں کے کاروباری مصروفیات اور بچوں کے حصول علم کے لئے تعلیمی اداروں میں جانے کے اوقات میں ہوٹل پر گاہکوں کا رش دیکھنے میں نظر آتا ہے ، اور کمسن بچوں کیلئے تعلیمی اداروں اور لوگوں کا فیکٹریوں اور دکانوں پر بر وقت پہنچنا سخت مشکل ہو گیا ہے ، سوئی گیس کی طویل بندش اور کم پریشر نے شہریوں کو خون کے آنسورونے پر مجبور کر دیا ہے ، عوامی سماجی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد شہر کے رہائشی علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تا کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا میسر آنے میں در پیش مشکلات ختم ہو سکیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات