سکھر میں سرد ہواؤں کی آمد ،لوگ گھروں میں محصور ہوگئے

ہفتہ 15 نومبر 2014 13:18

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) سکھر میں سرد ہواؤں کی آمد ،لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی،شہر کی فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سج گیا ،فٹ پاتھوں پر قبضہ ، پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنہ ، شہری مارکیٹ میں گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ، غریب و متوسط طبقے سمیت امیروں نے بھی امریکن بازار کا رخ کر لیا،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواؤں کیساتھ سردی میں اضافہ ہورہا ہے اوراس اضافے کیساتھ ہی گرم کپڑوں کی فروخت کیلئے دور دراز سے آنے والے لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ، غریب آباد ، بیراج روڈ و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سجاکر فٹ پاتھوں پر قبضہ جمع لیا ہے جس کے باعث پیدل چلنے والوں افراد کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سکھر میں سردی میں اضافے کے بعد گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ویہی ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے شہر کی دکانوں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے لنڈے بازار (امریکن بازار ) بھی کہا جاتا ہے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم ملبوسات اور جوتے خرید ے جا سکے لنڈا بازار (امریکن بازار ) میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کہنا ہے شہرکی مارکیٹوں میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس لئے لنڈے بازار کا رخ کر رہے ہیں تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم کپڑے خرید سکیں دوسری جانب پیدل چلنے والے افراد کو کہنا تھا کہ انتظامیہ نے رشوت کے عیوض قبضہ مافیا کو لنڈا بازار قائم کرنے کیلئے شہر کے فٹ پاتھ کرائے پر دے دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ گرم کپڑوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے فٹ پاتھوں کے بجائے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری پیش نہ آسکے۔

(جاری ہے)

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات