سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں طوفانی بارشوں میں چار افراد ہلاک

پیر 17 نومبر 2014 12:18

جنیوا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء)جنوبی سوئٹزرلینڈ اور شمالی اٹلی میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئس قضبے لیوگانو کے قریب گزشتہ روز ایک گھر پر مٹی کی دیوار گرنے سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔سوئس حکام کے مطابق ڈاویسکو سارانگنو گاوٴں میں ہلاک ہونے والی ان خواتین کی عمریں 34 اور 38 سال تھیں۔

اٹلی میں ایک عمر رسیدہ شخص اور ان کی پوتی اس وقت ہلاک ہوئیں جب مٹی کے ایک بڑے تودے نے ان کے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ ہلاکتیں اٹلی کے علاقے سیر ڈی لیوینو میں ہوئیں۔ ہلاک شدگان میں ایک 70 سالہ شخص او ان کی 16 سالہ پوتی شامل ہیں اور ان کے لواحقین ان کی موت پر ماتم کناں ہیں۔اٹلی میں 44 سالہ ایک تیسرے شخص کو ملبے سے نکال کر بچا لیا گیا اور انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خطے میں تیز بارشوں کے جاری رہنے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں نے متوقع سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔لیوگانو اور میگیری جھیلوں کی سطح جو عموماً کم ہوتی ہے، خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔علاقے میں اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے جو عموماً پورے سال میں بھی یہاں نہیں ہوتی۔شمالی اٹلی میں ویگیوانو کے قریب دریائے ٹیسینوں کی سطح بڑھ گئی ہے اور پانی اس کے کناروں سے نکل کر باہر بہہ رہا ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات