وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعددعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے

بدھ 17 دسمبر 2014 13:08

لاہور/ پشاور/ کوئٹہ/ ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعددعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حدنگاہ صفر ، موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کیاگیا، جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ،محکمہ موسمیات کی آئندہ دو سے تین روز تک خیبرپختونخوا ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ موٹروے ایم ون پشاور سے برہان شدید دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

ایم ون پر حد نظر بیس میٹر رہ گئی۔ موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد سے چکری انٹرچینج حد نظر 10 سے 30 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دھند کے باعث ایم ٹو پر بھیرہ سے شیخوپورہ تک حد نگاہ 10 میٹر تک رہ گیا۔ راوی ٹول پلازہ سے کالاشاہ کاکو تک حد نظر صفر ہوگئی جس پر موٹر وے ایم ٹو کو بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو بھی حد نگاہ صفر ہونے پر بند کر دیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹرینوں کے شیڈول شدید متاثر ہوا ۔ کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ چار گھنٹے ، کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس چار گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس تین گھنٹے ، زکریا ایکسپریس دو گھنٹے جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کا سبب دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر ہونا ہے۔ شدید دھند کے باعث ملتان ائیرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 386 منسوخ کر دی گئی۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت کی ۔ فوگ لائٹس استعمال تمام احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئندہ دو سے تین روز تک خیبرپختونخوا ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا