فیصل آباد میں گیارہواں سالانہ قومی کچن گارڈننگ میلہ اتوار کومنعقد ہوگا

جمعرات 2 فروری 2023 12:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) ایگری ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام گیارہواں سالانہ قومی کچن گارڈننگ میلہ 5فروری کوبیسٹ گارڈن نرسری فارمرمال گٹ والافیصل آباد میں منعقد ہوگاجس میں کچن گارڈننگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز ہوں گے۔ فیسٹیول کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایگری ٹورازم اور فیسٹیول بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین میلہ فیسٹیول سید خالد محمود اور چیئرمین ایگری ٹورازم محمد طارق تنویر نے بتایا کہ اس میلے کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی دیہی ثقافت اور زراعت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میلے کے دوران کچن گارڈننگ کے حوالے سے مختلف سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ سٹال لگانے والوں کے درمیان مقابلہ بھی ہوگااورتین بہترین سٹالز لگانے والوں کو انعام بھی دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میلے کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شرکا کو کشمیر ی بھائیوں کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کیا جائے جو گزشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اور ان کی افادیت کے بارے میں بتایا کہ گھروں میں سبزیوں کی کاشت کو کچن گارڈننگ کہا جاتا ہے جو آلودہ پانی،کیمیائی کھاد اور کیٹرے مار ادویات سے پاک اور اپنی غذائی و طبی افادیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان سبزیوں میں تمام ضروری اجزا مثلا حیاتین،نشاشتہ،لحمیات اور نمکیات دیگر بازاری سبزیوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ کیمیکل اور سپرے وغیرہ سے پاک ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین گھر داری کے ساتھ ساتھ کچن گارڈننگ پر بھر پور توجہ دے سکتی ہیں اور یہ ایک بہترین مشغلہ بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کرنے کے خواشمند زرعی ماہرین کے مشورے اور زرعی لٹریچر کی مدد سے ان کی کاشت کرسکتے ہیں جو نہایت ہی آسان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں پھول گوبھی،بند گوبھی،آلو پیاز،سلاد،مٹر،مولی،شلجم،گاجر پالک،میتھی، ساگ،دھنیہ، شکر قندی اور چقندر جبکہ موسم گرما میں مرچ، شملہ مرچ،ٹماٹر، کھیرا،کریلا، بینگن، بھنڈی،گھیاتوری،ٹینڈا آلو وغیرہ گھریلو سطح پر اگائے جا سکتے ہیں اور سبزیوں کی پنیری اور بیج بازار سے بآسانی مل جاتے ہیں جبکہ سبزیوں کی پنیری گھر پر بھی تیار کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچن گارڈننگ کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں کم از کم 5گھنٹے دھوپ رہتی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیوں کو زمین کے علاوہ گملوں میں بھی کاشت کیا جا سکتاہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..