ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ،لوگوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہوگیا،

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال،کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی

منگل 23 دسمبر 2014 23:08

اسلا م آباد/لاہور/ کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،قلات میں درجہ حرارت منفی7،اسکردومنفی5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے،لاہور میں دھند چھٹنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ، موٹر وے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیورز دھند چھٹنے تک جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں ، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق رواں ہفتے کے دوران شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت بھی برقرار ہے۔ لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کسی حد تک دھند چھٹنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف موٹر وے حکام نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں کمی آنے تک ڈرائیورز جی ٹی روڈ پر سفر کریں۔ کم رفتار کے ساتھ فوگ لائیٹس بھی جلائیں ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں موجود تو ہیں تاہم سسٹم کمزور ہونے کے باعث بارشیں نہیں ہوں گی۔ موسم سرما کی باقاعدہ بارشیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، آئندہ ہفتے موسم بتدریج سرد اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں موٹر وے اور جی ٹی روڈ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری طرف شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علیٰ الصبح ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوئے ، ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،گلگت میں درجہ حرارت منفی3ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سیکم درجہ حرارت گوپس میں منفی8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے۔

جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح اچانک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں آی آئی چندریگرروڈ، برنس روڈ، صدر، رنچھوڑلائن، جوڑیا بازار، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کارساز، ڈیفنس اور کلفٹن شامل ہیں۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد ہی بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں کہیں مزید ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے تاہم دوپہر تک دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات