ڈیرہ غازی خان پھر سے دھند کی لپیٹ میں ،شام سے صبح تک حد نگاہ صفر،

سردی کی لہر نے بچوں ،بوڑھوں کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا،رہی سہی کثر سوئی گیس نے پوری کر دی شہریوں کی بڑی تعداد ضلعی انتظامیہ پر برہم

پیر 29 دسمبر 2014 20:15

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) ڈیرہ شہر پھر سے دھند کی لپیٹ میں ،شام سے صبح تک حد نگاہ صفر ،سردی کی لہر نے بچوں ،بوڑھوں کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا،رہی سہی کثر سوئی گیس نے پوری کر دی شہریوں کی بڑی تعداد ضلعی انتظامیہ پر برہم ۔تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح ڈیرہ غازی خان شہر میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے اور رات سے ہی شدید دھند کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو کہ طلوع صبح کے ساتھ ساتھ دن گئے تک جاری رہتا ہے ۔

شدید سردی اور دھند سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں جس سے بچوں کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ حضرات کے لیے تکلیف کا سبب بن رہی ہے ۔ شہریوں جن میں محمد طارق ،عابد حسین ،حافظ تیمور ،منصور احمد ،شعیب علی ،عبدالرزاق ،مستقیم شیخ،شفیع الرحمن ملک ،خیا م نیازی ۔

(جاری ہے)

شاکر علی ،شیخ سنی ،وسیم ،محمد طلال احمد شیخ اور دیگر کے مطابق شدید سردی اور دھند کی تکالیف میں اضافہ کا سبب سوئی گیس کی ناقابل برداشت لوڈشیڈنگ ہے پورے ماہ گیس کے چولہے ٹھنڈے رہنے کے باوجود محکمہ گیس کی جانب سے بِل کی وصولی سمجھ سے بالا تر ہے ۔

خواتین کو گھریلو معاملات میں تنگی کا سامنا صرف گیس کی اذیت آمیز اور ناقابل برداشت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہے ، اور تین وقت کا کھانا بھی بازار سے لینے پر مجبور ہیں جو کہ معاشی بحران کی وجہ بن رہا ہے شدید سردی اور دھند کیوجہ سے ایل پی جی گیس 260روپے فی کلو بلیک میں لینے پر مجبور ہیں اور دوسری جانب سوکھی لکڑی ،کوئلہ اور دیگر ضروریات زندگی میں اضافہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاموشی اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ وفاقی ،صوبائی اور ضلعی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ثاقب عزیز،ڈی سی او ڈیرہ ندیم الرحمن ،اور ڈسٹرکٹ پرائز کنٹرول آفیسر شفیق کھوسہ سمیت متعلقہ آفیسران سے اس بلیک مارکیٹنگ اور سوئی گیس محکمہ کی کارکردگی اور اس بحران کا فوری طور پر نوٹس لینے اور معاملات کی درست سمت میں تعین کے ساتھ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بِلا امتیاز کارؤائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات