ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، لاہور میں سورج کی تمازت

جمعہ 16 جنوری 2015 10:54

لاہور/ راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، جڑواں شہر وں راولپنڈی اور اسلا٘م آباد میں مطلع صاف ، دن روشن اور چمکدار ہے ، لاہور میں سورج کی تمازت اور سرد ہواؤں کے امتزاج نے موسم دلکش بنا رکھا ہے ۔ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث پانی جم گیا ، موسم کا حال بتانے والوں نے شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنا دی۔

اسلا٘م آباد میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں کی اور سے سورج کرنیں بکھیر رہا ہے ۔ ہلکی تمازت اور سرد ہواؤں کے امتزاج اور سڑکوں کے اطراف لگے ، دو رویہ سبزے اور ہرے بھرے درختوں نے شہر اقتدار کے موسم کو دلکش بنا رکھا ہے ۔ راولپنڈی میں مطلع صاف دن روشن اور چمکدار ہے تاہم سرد ہواؤں کے باعث موسم خاصی حد تک سرد ہے ۔

(جاری ہے)

باغوں کے شہر لاہور میں بھی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔

ملتان میں آج صبح بھی دھند کے بادل چھائے رہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچےگر گیا ۔ کوئٹہ میں سردی کے باعث پانی جم گیا اور معاملات زندگی متاثر ہوئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان