مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا

ہفتہ 28 فروری 2015 11:50

کراچی /لاڑکانہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہوگیا،کراچی سمیت اندرون سندھ میں مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ، بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ، بارش میں پھسلن سے متعددافرادزخمی ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں اہلیان کراچی پر باران رحمت کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیر بلدیات نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظرشہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہونے کے بعد شہر قائد میں خوب گرجا ، چمکا اور جم کر برسا۔ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ صدر ، ناظم آباد ، رضویہ کالونی ، شارع فیصل ، ائیر پورٹ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

شہر کے پوش علاقوں میں بارش رحمت اور نشیبی علاقوں میں زحمت بنی۔ سڑک کے بیشتر حصوں میں برساتی پانی جمع ہو گیا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل پر 3 ملی میٹر ،گلستان جوہر، ائیرپورٹ اور پی اے ایف بیس مسررو میں2 ملی میٹر لانڈھی میں ایک ملی میٹر جبکہ صدر میں برائے نام بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔ شرجیل میمن نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں ۔

دوسری طرف بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ہے ، حیدر آباد ڈویژن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بارش کے فوری بعد کے الیکٹرک کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان