چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے
بلوچستان کے ضلع چاغی اور گرد و نواح میں شدید زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
جمعرات 21 مارچ 2024 00:15
(جاری ہے)
خضدار میں آنے والے زلزلے سے قبل بدھ کے ہی روز بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین، چمن، نوشکی، قلعہ عبداللہ، گلستان، کچلاک سمیت دیگر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بدھ کی علی الصبح کوئٹہ چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پشین اور دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب ضلع نوشکی سے ملحقہ افغان صوبہ قندہار کا قلعہ شوراوک تھا۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر رکارڈ کی گئی زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 2 مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ منگل کی صبح کو کوئٹہ، نوشکی اور چاغی ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ بعد ازاں منگل کی شب کو ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔Browse Latest Weather News in Urdu
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات