بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک افراد کی تعداد دو ہزار سے تجاوزکرگئی

ہفتہ 30 مئی 2015 12:14

نئی دہلی /اڑیسہ/تلنگانا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک افراد کی تعداد دو ہزار پانچ ہوگئی ، شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے تالابوں کا رخ کرلیا ، جھاڑکنڈ ، پالاماؤ ، آندھرا پردیش اور تلنگانا سمیت بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق سن سٹروک کی وجہ سے اڑیسہ میں سترہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

گجرات میں سات ، دہلی میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ جھاڑ کنڈ میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گرمی سے سب سے زیادہ متاثر آندھرا پردیش کے شہری ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر تلنگانا ہے ، گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے شہری تالابوں میں نہانے میں مصروف ہیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ریاست تلنگانا محکمہ موسمیات کے سربراہ وائی کے ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے اور دو اضلاع کے علاوہ ریاست کے باقی علاقوں میں قابل ذکر حد تک گرمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔تلنگانا کی ریاست میں جہاں حکام کے مطابق 340 افراد ہلاک ہو گئے تھے، درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق تلنگانا اور آندھر پردیش کی ریاستیں، جہاں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا تھا، وہاں 17 سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان