محکمہ موسمیات کی آئندہ دو سے تین روز میں بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

جمعرات 25 جون 2015 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ،خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے ،سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں ریکارڈساز گرمی ، تربت 49، لسبیلا43، حیدرآباد میں درجہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم اس دوران ملک کے بالائی علاقوں(خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب) اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخواہ ، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب اور پشاورڈویژن چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مری37، مظفرآباد، سکردو 22، استور21، روالاکوٹ19، ڈی آئی خان 18، بارکھان ،گڑھی دوپٹہ17، اسلا م آباد (گولڑہ17،زیرو پوائنٹ15،سیدپور12، بوکرہ11)، پٹن 15، کاکول14، راولپنڈی(شمس آباد19، چکلالہ14)، مالم جبہ 13، کوٹلی 10، ہنزہ،گوپس09 ، ژوب07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، بالاکوٹ، گلگت05،منڈی بہاو الدین، منگلا، بونجی 03، گجرات، دیر، کالام، سرگودھا، ڈی جی خان02، فیصل آباد، بہاولپور، بھکر،چکوال،جہلم، قصور،لاہور (ائیر پورٹ)، لاہور سٹی اور چلاس میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 49، لسبیلا43، حیدرآباد42، دالبندین، نوکنڈی، شہید بینظیرآباد، پڈعیدن41، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ سبی، دادو، مٹھی اور روہڑی 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات