خیبرپختونخوا میں گرمی کی لہر برقرار‘ درجنوں افراد بے ہوش ‘ سڑکیں ویران ‘کاروبار زندگی معطل ہوگیا

پیر 6 جولائی 2015 12:37

پشاور۔06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر پیر کو تیسرے روز بھی برقرار رہی اور سڑکیں ویران جبکہ کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا‘ شدید گرمی کے باعث درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخو ا کے بیشتر علاقے پیر کو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے‘ پشاور ‘کوہاٹ‘ بنوں‘ لکی مروت‘ کرک‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ ٹانک سمیت مردان ‘صوابی سمیت بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر اور خشک موسم کی زد میں رہے‘ مختلف شہروں سے درجنوں افراد کے بے ہوش ہونے کی اورہسپتال میں داخلے کی اطلاعات ہیں‘ صوبائی محکمہ صحت نے شدید گرمی کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنا جاسکے‘ ہسپتالوں میں طبی عملے کو الرٹ کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتالوں میں شدید گرمی سے متاثرہ افراد کی فوری طبی امداد کیلئے خصوصی وارڈ تیار رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ محکمہ صحت کی طرف سے لوگوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلنے کی صورت میں اپنے سر اور گردن کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں‘ دریں اثناء پشاور میں شدید گرمی کی وجہ سے دن بھر سڑکیں سنسان اور ویران رہیں‘ ماہ رمضان اور گرمی کے باعث لوگوں نے عید کی خریداری کیلئے بھی بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ نہیں کیا، گرمی کے سے بچاؤ کیلئے منچلے نوجوانوں نے نہروں اور قریبی دریاؤں کا رخ کرلیا ‘ شدید گرمی کی وجہ سے پیسکو کا بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر وقفے وقفے سے ٹریپ ہوتے رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید گرمی میں مزید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا‘ محکمہ موسمیات نے پرسوں بدھ سے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا