رواں موسم برسات میں ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی، تمام متعلقہ محکموں کو بھرپور انتظامات وتیاریوں کے ساتھ ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ہفتہ 11 جولائی 2015 16:36

فیصل آباد ۔11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) رواں موسم برسات میں ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ محکمے تمام تر انتظامات وتیاریوں کے ساتھ ہائی الرٹ ہیں۔ڈی سی اوفیصل آباد نورالامین مینگل نے موسم برسات میں بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے لہٰذا واسا،ٹی ایم ایز،پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ محکمے ایمرجنسی ڈیوٹی کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں اور بارشوں کی صورت میں پانی کے فوری اخراج کیلئے تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان باردوباراں کے دوران سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور شہر کے کسی حصہ میں بھی گندی یاتعفن نظر نہیں آناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے فیسکو حکام سے کہا کہ وہ بجلی تنصیبات کی حفاظت کریں اور خدانخواستہ تاریں ٹوٹنے یا کھمبا گرنے پر فوری رد عمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور اوربوسیدہ عمارتوں کے مالکان بھی احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔مزید برآں ڈی سی او نے کہاکہ موسم برسات میں ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے تمام تر احتیاطی اور انسدادی اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرات کو روکنے سے متعلق انسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مون سون موسم ڈینگی مچھر کو افزائش کیلئے موافق ماحول فراہم کرتاہے اور اگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو ڈینگی پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں لہٰذااس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر انسداد ڈینگی کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن کمیونٹی کی شمولیت کے بغیر انہیں کامیاب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ کسی جگہ بارشوں کا پانی کھڑا رہنے نہ دیا جائے اوراپنے گھروں کی چھتوں کو صاف رکھیں اورپرنالوں کی رکاوٹوں کو دور کریں۔انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ سکولوں وکالجوں کی عمارتوں کی چھتوں اور دیگر جگہوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات