‘ جڑواں شہروں میں عید کے موقع پر موسلادھار بار ش کا امکان

جمعرات 16 جولائی 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں کی عوام کو عید کے موقع پر موسلادھار بارشوں سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا امکان ہے اور شہروں کے اندر سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے اس لئے شہری شدید بارشوں کے دوران خود کو ندی نالوں سے دور رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز موسلادھار بارشوں کی توقع ہے اور عید کے دنوں میں زیادہ بھیڑ والے شاہدرہ اور چھتر پارک جیسے مقامات عوام کیلئے محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ ایسے افراد جو مری ،ایوبیا،نیلم ویلی،مظفرآباد اور پہاڑی علاقوں پر تفریح کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ لوگ اپنا ارادہ ترک کردیں کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے شاہراہیں بلاک ہونگی اور ٹریفک معمول کے مطابق نہیں چل سکے گی جو عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی نظام تاحال متعارف نہیں کروایا گیا جو بارشوں سے مقامی نالوں میں پیدا ہونے والی طغیانی پر قابو پاسکے۔ساون کے شروع ہوتے ہی بدھ کے روز ہوا کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے موسم گرما اور خشک رہے گا،بارشوں کا سلسلہ تقریباً پانچ دن جاری رہے گا جبکہ کشمیر،اسلام آباد،بالائی پنجاب،گجرانوالہ،لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال،مالاکنڈ،مردان،ہزارہ،کوہاٹ اور پشاور کے اضلاع میں منگل کے روز تک ابر برسنے کی توقع کی جاسکتی ہے جبکہ ہفتے سے منگل کے روز تک ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور،ڈیرہ اسماعیل خان،ضلع بنوں،فاٹا،بلوچستان،سبی،ژوب،قلات،ناصرآباد اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے انتباہ کیا کہ اتوار اور پیر کے روز پہاڑی علاقوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات