صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے

منگل 21 جولائی 2015 17:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے ، کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ،شاہراہوں پر کھڑے پانی میں گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ،لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام گھنٹوں معطل رہا ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ راوی میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں صبح کے وقت گہرے بادل چھانے کے بعد تیز ہوا کے ساتھ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھیگ کر خراب ہو گیا ۔

لکشمی چوک، وارث روڈ، عابد مارکیٹ، شادباغ، گڑھی شاہو، شادمان گول چکر ،فیروز پور روڈ،ایک موریہ ، دو موریہ پل، ریلوے اسٹیشن ،شاہ عالم ،چوک نا خدا،چوبرجی ، گلشن راوی، اسلام پورہ،بھاٹی چوک،راوی روڈ ،مزنگ ،کوپر روڈسمیت درجنوں مقامات میں بارش کا کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر کے انڈر پاسز میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ مرکزی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیاں او رموٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

شدید بارش کی وجہ سے لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام گھنٹوں معطل رہا ۔ بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد لیسکو کے آپریشنل سٹاف نے بھرپور محنت کے بعد بجلی کا نظام مرحلہ وار بحال کر دیا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ سنبل،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ، ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد نے بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے بھی ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد کو ٹیلیفون کرکے نکاسی آب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی ۔ دوسری طرف چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس میں عوام کو شدید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ راوی میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا