شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 27 جولائی 2015 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سندھ میں دوسرا مون سون سسٹم داخل ہوچکا ہے جس کے تحت اندرون سندھ موسلادھار بارشیں شروع ہوچکی ہیں جب کہ کراچی میں جمعرات تک موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں، کالا پل، ڈیفنس، اختر کالونی، قیوم آباد، کورنگی، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سید سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے ضلع انتظامیہ کو اربن فلڈنگ کی الرٹ جاری کردی ہے، نشیبی علاقوں کے مکین شدید بارشوں سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ گڈو بیراج اور سکھر بیراج میں سیلابی صورت حال کی مکمل نگرانی کر رہی ہے۔ادھر بالائی سندھ و بلوچستان میں مون سون کا برساتی سلسلہ شروع ہوگیا، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ اندرون سندھ موسلادھار بارش نے کھجور کی فصل تباہ کردی۔ خیرپور میں طوفانی بارش مسلسل 3گھنٹے تک برستی رہی جس کی وجہ سے کھجور کی تیار فصل تباہ ہوگئی اور آبادگاروں کو خطیر رقم کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ موسلادھار بارش سے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات