اسلام آباد، لاہور، پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار،کراچی میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

ہفتہ 1 اگست 2015 13:27

لاہور/ پشاور / اسلام آباد / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ،پشاور اور گردونواح میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا، اسلام آباد اور ملتان میں بادل خوب برسے۔لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔ کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ موسلادھار بارشوں سے اگلے دو روز کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، پوٹھو ہار اور ڈی جی خان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اگلے دوروز کے دوران گلگت بلتستان اور چترال میں بھی بارش کے باعث مقامی دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران خیبر، کرم، باجوڑ، اورکزئی، مہمند ایجنسیز کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی آ سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مری میں 111 ملی میٹر جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش