امریکی ریاست میں بارشوں کا 1000سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،سیلاب اور طوفانی بارش سے 11 افراد ہلاک

منگل 6 اکتوبر 2015 16:17

کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) امریکی ریاست کیرولائنا میں بارشوں کا 1000سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب اور طوفانی بارش سے 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ریاست کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلے کہا ہے کہ ان کی ریاست میں حالیہ ہونے والی طوفانی بارشوں نے ریاست میں بارش کا 1000 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ سیلاب اور طوفانی بارش سے اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے ریاست کے مختلف شہروں میں 36 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی جو ریاست کی تاریخ میں بارشوں کا نیا ریکارڈ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والے 11 افراد میں سے 4 ٹریفک حادثات جبکہ 7 ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ریاستی دارالحکومت کولمبیا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ حالیہ ریکارڈ بارشوں نے تقریباً 26 ہزار افراد کو بجلی اور 40 ہزار کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کردیا ہے۔

شدید بارش کے باعث ریاست کی متعدد سڑکیں اور پل ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بارش میں پھنسے افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہزاروں افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔کولمبیا کے میئر اسٹیو بن یامن کا کہنا تھا کہ شدید بارش کے باعث شہر کے 9 ڈیم مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور ان میں پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش نہیں ہے۔شہریوں کی مدد کے لیے امداد کے عالمی ادارے ریڈ کراس نے ریاست بھر میں 30 پناہ گاہیں قائم کی ہیں جہاں شہریوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست کے کئی علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا