محکمہ موسمیات کی رواں ماہ بارشوں اور برفباری کے مزید 5 سلسلوں کی پیش گوئی، 3 بالائی علاقوں اور 2 بلوچستان میں متوقع

جمعرات 5 نومبر 2015 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بارشوں اور برف باری کے مزید 5 سلسلوں کی پیش گوئی کی جس میں سے 3 ملک کے بالائی علاقوں اور 2 بلوچستان میں متوقع ہیں،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ،زلزلہ متاثرین کھلے آسمان میں مزید مشکلات سے دو چار ہوگئے ، مری، مالم جبہ میں 2 انچ اور کالام میں 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا ایک سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباوٴ کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں اور برف باری کا سبب بن سکتا ہے۔ملک میں جاری موسمی رجحانات کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر معمول کے مقابلے میں بہتر ہوگا جس کی وجہ مغرب کی جانب سے ہوا کے دباوٴ کا جنوبی علاقوں کی جانب منتقل ہونا ہے۔

موجودہ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا اور اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔اس کے بعد رواں ماہ خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے 3 سلسلے متوقع ہیں

جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں 2 سلسلے متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سیدپور 53، گولڑہ 20، بوکرہ 14، زیرو پوائنٹ 10) ملی میٹر جبکہ مری 50، گڑھی دوپٹہ 41، بالاکوٹ 36، دیر 31، مالم جبہ 30، مظفر آباد 26، راولاکوٹ 22، کالام 21، کاکول، سیدوشریف 20، لوئردیر 15، گجرات 14، چترال 11، رسالپور، پاراچنار 09، استور 08، دروش، منڈی بہاوٴالدین 07، سیالکوٹ، چراٹ، کوٹلی 06، جہلم، گوپس، میرکھانی 05، منگلا 04، کوہاٹ، پشاور 03، پٹن 02، سکردو، راولپنڈی، گلگت 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مری، مالم جبہ میں 02 انچ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار، مالم جبہ، قلات، کالام میں 00 جبکہژوب، استور 01 اور دالبندین 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا